پاک بھارت میچ کے دوران انوشکا شرما کی غصے کی حالت میں ویڈیو وائرل



نیویارک (ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے مابین 9 جون کو مقابلے نے جہاں عالمی توجہ حاصل کی تھی، وہیں کچھ ایسے واقعات بھی ہوئے جو کہ اب جا کر سامنے آ رہے ہیں۔

“آج نیوز” کے مطابق حال ہی میں بھارتی اداکارہ اور ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ وائرل ویڈیو میں اداکارہ ناساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم میں موجود تھیں کہ اسی دوران وہ نامعلوم وجہ پر شدید غصے میں دکھائی دیں۔انسٹاگرام صارف کی جانب سے ویڈیو اپ لوڈ کی گئی ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نامعلوم شخص کے ساتھ محو گفتگو ہیں۔

وائرل ویڈیو میں اداکارہ نامعلوم شخص کو ’ کھری کھری سناتے‘ ہوئے اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

ممکنہ طور پر انوشکا کو کچھ ناگوار گزرا جس کے باعث انہوں نے نامعلوم شخص کی توجہ اس جانب کرانے کی کوشش کی۔ سیٹنگ ایریا میں  انوشکا سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں، اداکارہ کا  انداز اس جانب اشارہ کر رہا تھا کہ وہ شدید غصے میں ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں