نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان کو سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست



ورسا (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2-1 گول سے شکست دے دی ہے جس کے بعد تیسری پوزیشن کیلئے پاکستان  کا جنوبی افریقہ کے ساتھ میچ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ہاف سے پہلے ہی نیوزی لینڈ نے دو گول کر کے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔میچ کے آغاز میں دوسرے منٹ پر نیوزی لینڈ کے کھلاڑی رسل کین نے گول کیا۔ ان کے بعد میچ کے 11ویں منٹ پر سمتھ جیک نے دوسرا گول کر دیا۔پاکستان کے رانا وحید اشرف نے میچ ختم ہونے کے قریب 55ویں منٹ پر گول کیا۔ اس جیت کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے اور اس کا مقابلہ فرانس سے ہوگا، جبکہ پاکستان کا جنوبی افریقہ کے ساتھ تیسری پوزیشن کیلئے میچ ہوگا۔ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا فائنل اتوار 9 جون کو کھیلا جائے گا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں