کرکٹ میں امریکہ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانیوں کے لیےکھیل کے میدان سے اچھی خبر



آستانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے قازقستان میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ میں اپنا پہلا گولڈ میڈل حاصل کرلیا، قومی سائیکلسٹ علی الیاس نے انفرادی ٹائم ٹرائل ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 

تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں ایشیا بھر کے بہترین سائیکل سواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جس میں علی الیاس نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت کو گلے لگا کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔12جون تک جاری رہنے والی چیمپین شپ کے مختلف ایونٹس میں شریک 8 رکنی قومی سائیکلنگ ٹیم میں علی الیاس، امجد خلیل، عبدالوہاب، محمد اسماعیل انور، نثار علی، شایان رضوان، دانش نسیم، اور عاطف حسین قاضی  شامل ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں