ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ بنگلہ دیش نے سری لنکا کو شکست دیدی 



نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پندرہویں میچ میں  بنگلا دیش نے دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کو دو وکٹوں سے شکست دیدی۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈیلاس کے گرانڈ پریئری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں بیٹھر پیتھم کے 47 رنز کی مدد سے  9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز اسکور کیے۔

بنگلا دیش نے مقررہ ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 19 اوور میں پورا کر لیا۔سری لنکا کے اوپننگ بیٹر پیتھم نسانکا نے 1 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 47 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، دھننجے ڈی سلوا 22، چارتھ اسلانکا 19، اینجلو میتھیوز 16 اورکشال مینڈس 10 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

بنگلادیشی بولر مستفیظ الرحمان نے 4 اوورز میں 17 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کی جبکہ ریشاد حسین نے بھی 22 رنز دیکر 3 ہی وکٹیں حاصل کیں۔بنگلادیشی بولر تسکین احمد 2 اور تنظیم حسن ثاقب 1 کھلاڑی کو پویلین بھیجنے میں کامیاب ہوئے۔

بنگلادیش کی جانب سے اننگز کا آغاز  تنزید حسن اور سومیہ سرکار نے کیا لیکن دونوں اوپنرز 6 رنز پر پویلین لوٹ گئے، لٹن داس نے 36 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ توحید ہری دوئے نے 20 گیندوں پر 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 40 رنز اسکور کیے۔نجم الحسن شنٹو، کپتان شکیب الحسن، راشد حسین اور تسکین احمد جلد ہی پویلین لوٹ گئے تاہم محمود اللہ نے پریشر میں 16 رنز کی بہترین اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

  سری لنکاکے نوان تشارا نے 18رنز دیکر چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ ونندو ہسارنگا نے دو اور متھیشا اور دھننجایا ڈی سلوانے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ریشاد حسین کو بہترین بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بنگلادیش کی ٹیم آج سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا آغاز کر رہی ہے جبکہ سری لنکا کو اس سے قبل جنوبی افریقا کے خلاف اپنے پہلے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں