ورلڈکپ میں شرمناک کارکردگی شاہد آفرید ی نے بابراعظم کو کھری کھری سنا ڈالیں



ورلڈکپ میں شرمناک کارکردگی، شاہد آفرید ی نے بابراعظم کو کھری کھری سنا ڈالیں

کراچی (ویب ڈیسک)قومی ٹیم کی شرمناک کارکردگی کے باعث ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں سفر اختتام پذیر ہو چکا ہے جس پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے بابراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ایونٹ سے قبل ناکامیوں کے باوجود بابر اعظم کو کپتانی دی گئی۔سیلیکشن کمیٹی سے متعلق شاہد آفریدی نے تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ کمیٹی نے بابر اعظم کو کپتان کیون بنایا؟ شاہد خان آفریدی کیا اپنے یوٹیوب چینل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بابر کو دوسری مرتبہ کپتانی لینے کے فیصلے پر نظر ڈالنی چاہیے تھی اور کپتانی نہیں لینی چاہیے تھی۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اگر کپتان اچھا ہو تو شکست دے دوچار ٹیم کو بھی جتوا سکتا ہے، بابر 5 سے 6 ایونٹس میں کپتانی کر چکے ہیں۔جبکہ مشورہ دیتے ہوئے بابر اعظم سے متعلق شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بابر بلے باز کے طور پر اچھی کارکردگی دکھا دہے ہیں، انہیں ویرات کوہلی کی طرح میچ ونر بننا چاہیے۔

کپتان کی سیلیکشن سے متعلق شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کپتانی کے لیے اچھا انتخاب تھے۔شاہد آفریدی نے بابر اعظم کی پریس کانفرنس سے متعلق کہا کہ بابر پریزینٹیشن میں کہتے ہیں کہ گیند بازوں نے اچھی کارکردگی نہیں دکھائی، یہ بلیم گیم نہیں ہونا چاہیے، ایک یونٹ کے طور پر بابر کو لیڈ کرنا چاہیے تھا۔

مزید :

T20 World CupT20 Expert Opinionکھیل





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں