سابق بھارتی کرکٹر نے و سیم اکرم کے بعد جسپریت بھمرا کو ایشیاءکا بہترین باؤلر قرار دے دیا



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر اور کوچ لکشمی پتھی بالاجی نے پاکستانی لیجنڈ وسیم اکرم کے بعد جسپریت بھمرا کو ایشیاء کا بہترین بائولر قرار دے دیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق ٹی 20ورلڈ کپ 2024ء میں جسپریت بھمرا کی کارکردگی نے لکشمی پتھی بالاجی کو حیران کر رکھا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ سرجری کے بعد جسپریت بھمرا پہلے سے زیادہ خطرناک بائولر بن کر سامنے آیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’’جسپریت بھمرا کے پاس کوئی گلوبل ٹورنامنٹ ونرز میڈل نہیں ہے۔ اگر وہ اپنی بائولنگ سے بھارتی ٹیم کو ٹی 20ورلڈ کپ جتوا دیتے ہیں تو خود کو وسیم اکرم کے بعد ایشیاء کے سب سے بہترین بائولر کے طور پر منوا سکتے ہیں۔وقت کے ساتھ بھمرا نے خود کو بہت بہتر کیا ہے اور ان کی کارکردگی اس وقت حیران کن ہے۔ اس کو گیند پر جو کنٹرول حاصل ہے وہ حیرت انگیز ہے۔‘‘





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں