ٹی 20 ورلڈ کپ انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا



برج ٹاؤن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے چھٹے میچ میں سکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں تاہم کھیل کو بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہونیوالے میچ میں سکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سکاٹ لینڈ کے اوپنرز نے ٹیم کو پر اعتماد آغاز فراہم کیا ، بارش کے باعث کھیل منسوخ ہونے تک سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے 6.2 اوورز میں 51 رنز بنالیے ہیں جبکہ اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا ہے۔سکاٹ لینڈ کے جارج منسے 18 جبکہ مائیکل جونس 30 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے۔ 





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں