نیوزی لینڈ ٹیم کو جھٹکا ،کپتان کین ولیمسن نے اہم اعلان کر دیا , کیا چیمپئنز ٹرافی کھیلیں گے ؟ جانیے



ولنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک )نیوزی لینڈ ٹیم کو جھٹکا ،کپتان کین ولیمسن نے اہم اعلان کر دیا ۔ کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے نیوزی لینڈ کرکٹ کا سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کر دیااور نیوزی لینڈ کی وائٹ بال ٹیم کی قیادت سے بھی دستبردار ہو گئے۔

“جیو نیوز ”  کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کے بعد ولیمسن مکمل سیزن کیلئے دستیابی سے آزاد ہو گئے تاہم سینٹرل کنٹریکٹ نہ لینے کے باوجود ولیمسن نے نیوزی لینڈ کرکٹ کے لیے اپنی دستیابی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

کین ولیمسن جنوری میں نیوزی لینڈ کو سمر سیزن کے دوران دستیاب نہیں ہوں گے تاہم ولیمسن ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 8 میچز اور پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کیلئے کیوی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے سے باہر ہو چکی ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں