ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل سے قبل اچھی خبر آگئی



ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل سے قبل اچھی خبر آگئی

نیویارک (ویب ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا، دفاعی چیمپئین انگلینڈ اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل کے آغاز میں چند گھنٹے باقی رہ گئے تاہم اب موسمیات نے اچھی خبر سنائی ہے کہ موسم تبدیل ہوگیا، آسمان صاف ہوگیا، رات بارش کا کوئی امکان نہیں۔

آج نیوز کے مطابق  ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مقابلوں میں اب محض چند گھنٹے کا وقت رہ گیا ہے لیکن انگلینڈ اور بھارت کے درمیان شیڈول دوسرے سیمی فائنل کے لیے ریزرو ڈے نہ رکھنے پر آئی سی سی کی منصوبہ بندی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل کے لیے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے لیکن دوسرے سیمی فائنل کے لیے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا جس پر شائقین حیران ہیں اور سب کے ہی ذہن میں یہ سوال ہے کہ آخر اتنے اہم میچ کے لیے ریزرو ڈے نہ رکھنے کی وجہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اور دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کے درمیان دوسرے سیمی فائنل میں بارش کا 75 فیصد امکان ہے اور اگر میچ بارش کی نذر ہوجاتا ہے تو بھارت کی ٹیم سپر ایٹ مرحلے میں بہتر کارکردگی دکھانے کی وجہ سے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔ریزرو ڈے نہ رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ ایونٹ کا فائنل 29 جون کو ہے اور سیمی فائنل اور فائنل میچ کے دوران صرف دن کا وقفہ ہے جس کی وجہ سے آئی سی سی نے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا کیونکہ ورنہ ٹیموں کو لگاتار تین دن اہم ترین میچز کھیلنا پڑتے۔

افغانستان اور جنوبی افریقہ کے میچ میں دو دن کا وقفہ ہے اس لیے ایک دن ریزرو ڈے رکھا گیا تھا۔دوسری جانب آئی سی سی بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل میچ میں بارش کی صورت میں میچ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے اضافی 250 منٹ مختص کیے گئے۔اگر میچ میں بارش ہوتی ہے تو میچ کو اسی دن مکمل کرنے کے لیے 4 گھنٹے 10 منٹ تک کا اضافی وقت دستیاب ہو گا۔

تاہم اب ویسٹ انڈیز کے موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ موسم تبدیل ہوگیا، آسمان صاف ہوگیا، رات بارش کا کوئی امکان نہیں، بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے۔ہلکی بارش سے میچ متاثر نہیں ہوگا، آئی سی سی نے 4 گھنٹے کا اضافی وقت مختص کر رکھا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ مقررہ وقت پر شروع ہونے کا امکان ہے۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل پاکستان کے معیاری وقت مطابق آج رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

مزید :

T20 World CupT20 World Cup News Updatesکھیل





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں