فٹسال ایشیئن کپ 2025 میں پاکستان ویمنز ٹیم کی شمولیت کا اعلان



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اے ایف سی ویمنز فٹسال ایشیئن کپ 2025 میں پاکستان ویمنز فٹسال ٹیم کی شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ پہلی بار پاکستان ویمنز فٹسال ٹیم اے ایف سی پریمیئر فٹسال مقابلے میں حصہ لے گی۔ کوالیفائنگ راؤنڈ 2025 کے آغاز میں کھیلاجائےگا، 12 ٹیموں پر مشتمل فائنل راﺅنڈ، مئی 2025 میں ہوگا۔ اے ایف سی ویمنز فٹسال ایشین کپ 2025 کی تیاری کے لیے، پی ایف ایف نے 5 فٹسال نیشنل کپ ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد کیا تھا جس میں مینز اور ویمنز دونوں شامل تھے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کا کہنا ہے کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ پہلی بار پاکستان ویمنز فٹسال ٹیم ویمنز فٹسال ایشین کپ 2025 میں شرکت کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ویمنز فٹسال کو فروغ دینا اور اپنے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح کے مقابلوں کے مواقع فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں