و یرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا



ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا۔بھارتی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل جیتے ہی ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

ویرات کوہلی نے فائنل میچ میں اہم اننگز کھیلی تھی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا، انہیں فائنل میں بہترین پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔اب ویرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا فارمولا بتادیا اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں کہاکہ ’میں کردوں گا‘ کے گھمنڈ سے شاید پرفارمنس خراب ہوگئی تھی۔ان کا کہناتھاکہ جب اس گھمنڈ کو خود سے دور کیا تو کھیل نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں ان کا مان رکھ لیا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں