روہت شرما پر بھارتی پرچم کی بے حرمتی کا الزام عائد ہوگیا



نئی دہلی (ویب ڈیسک) روہت شرما پر بھارتی پرچم کی بے حرمتی کا الزام عائد ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل جیتنے کے بعد روہت نے  پرچم کو بارباڈوس کے کنگسٹن اوول  سٹیڈیم کی فیلڈ میں گاڑھنے کی کوشش کی تھی، انھوں نے اس موقع پر لی گئی تصویر کو ہی اپنے ’ایکس’ اکاؤنٹ میں پروفائنل پکچر بنا لیا۔

کچھ شائقین کا کہنا تھا کہ کسی دوسرے ملک کی سرزمین پر اپنا پرچم گاڑھنا مناسب بات نہیں ہے، زیادہ الزام ان پر ترنگے کی توہین کا عائد  ہورہا ہے کیونکہ تصویر میں پرچم کا کچھ حصہ نیچے  گراؤنڈ کو چھورہا ہے۔ شائقین بھارتی آئین کے  نیشنل آنر ایکٹ 1971 کا حوالہ دے رہے ہیں جس میں واضح کیا گیا کہ جان بوجھ کر پرچم کو زمین سے  نہیں لگایا جاسکتا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں