شاہین آفریدی کے گرد گھیرا تنگ قومی ٹیسٹ سکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی کو مس کنڈکٹ کے سبب قومی ٹیسٹ سکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق شاہین آفریدی کی طرف سے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران ہیڈنگلے پر پریکٹس سیشن کے دوران نامناسب روئیے کا مظاہرہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر کی طرف سے اس بدتمیزی کا مظاہرہ اس وقت کیا گیا جب بہت زیادہ نو بالز کرانے پر بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی طرف سے اس کی سرزنش کی گئی۔محمد یوسف کے بولنے پر شاہین آفریدی نے تنک کر انہیں کہا کہ ”مجھے پریکٹس کرنے دو، بیچ میں مت بولو۔“ 
شاہین آفریدی کے اس جواب پر اس کی محمد یوسف کے ساتھ تلخ کلامی ہو گئی اور صورتحال اس قدر بگڑ گئی کہ ٹیم انتظامیہ کو مداخلت کرکے بیچ بچاﺅ کرانا پڑا۔ بعد ازاں شاہین آفریدی نے پوری ٹیم کے سامنے محمد یوسف سے معافی مانگی اور بظاہر معاملہ وہیں رفع دفع ہو گیا تاہم شاہین آفریدی کے اس روئیے پر ایک جامع انکوائری کا آغاز ہو گیا، جس کے نتیجے میں اب انہیں ٹیسٹ سکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ 





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں