پاکستان کا پیرس اولمپکس کیلئے 18 رکنی دستے کا اعلان 7 ایتھلیٹس 11 آفیشلز شامل



لاہور(افضل افتخار ) پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے پیرس اولمپکس کے لئے 18 رکنی دستے کا اعلان کر دیا۔
18 رکنی دستے میں 7 ایتھلیٹس اور 11 آفیشلز شامل ہیں، ان آفیشلز میں کوچز اور شعبہ میڈیکل کے لوگ بھی شامل ہیں۔پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں جہاں آرا نبی اور ارشد ندیم پاکستانی جھنڈے کو تھامیں گے جبکہ پاکستان کے ایتھلیٹس، شوٹنگ، سوئمنگ اور ایتھلیٹکس میں ایکشن میں ہوں گے۔
محمد شفیق چیف ڈی مشن، جاوید لودھی ڈپٹی چیف ڈی مشن اورزینب شوکت ایڈمن آفیشل ہوں گی، ایتھلیٹکس میں ارشد ندیم اور فائقہ ریاض کے ساتھ کوچ سلمان اقبال بٹ اور ڈاکٹر علی باجوہ ہوں گے۔
شوٹنگ میں غلام مصطفیٰ بشیر،کشمالہ طلعت اور گلفام جوزف کے ساتھ 2 کوچز ہوں گے، سوئمنگ میں احمد درانی اور جہاں آرا کے ساتھ احمد علی ٹیم آفیشل ہوں گے۔میثاق رضوی چیف میڈیکل اور رضوان احمد ویلفیئر آفیسر ہوں گے جبکہ فرانس میں پاکستانی سفارت خانے کے کاشف جمیل اولمپک اتاشی ہوں گے اور پاکستانی دستہ گروپس میں پیرس کے لئے روانہ ہوگا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں