انٹر نیشنل کرکٹ میں 3 ماہ خراب کارکردگی کے بعد فارم بحال ہوگئی ہے شاداب خان



کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی ناقص کارکردگی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی اور کہا کہ 3 ماہ جدوجہد کے بعد اب وکٹیں لینے لگا ہوں۔

 لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرز کی نمائندگی کرنے والے قومی کرکٹر شاداب خان نے لیگ میں بہترین باؤلنگ کے حوالے سے کہا کہ میں 3 ماہ تک جدوجہد کر رہا تھا اور گزشتہ 7 بین الاقوامی میچوں میں مجھے ایک بھی وکٹ نہیں ملی تھی لیکن اب یہاں میں وکٹیں لینے شروع کردیا ہے۔ یہ کرکٹ کی خوب صورتی ہے اور آپ کو اس طرح کے مراحل سے محظوظ ہونا پڑتا ہے، بعض اوقات آپ کی کارکردگی اچھی ہوتے ہے اور بعض اوقات خراب ہوتی ہے لیکن اپنے مشن میں مستقبل مزاجی کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے۔

 ان کا کہنا تھا آج کل بہت مشکل ہوچکی ہے اور 200 کا ہدف بآسانی حاصل ہوسکتا ہے۔سپنر کے طور پر آپ کے پاس ویرئیشن ہونی چاہیے کیونکہ فلیٹ ٹریکس پر اگر ویریئشن نہ ہو تو آپ کو رنز پڑتے ہیں لیکن اگر ویرئیشن ہوگی تو آپ وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ رنز بھی روک لیتے ہیں، اس لیے یہ چیز بہت ضروری ہے۔

شاداب خان نے لنکا پریمیئر لیگ میں شان دار باؤلنگ کا مظاہر کیا ہے اور اب تک کھیلے گئے 7 میچوں میں8.81 کی اوسط اور 5.87 کی اکانومی کے ساتھ 16 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں