شاہین آفریدی، بابراعظم اورمحمد رضوان کے درمیان دوریاں ختم کرانے کیلئے دو کپتان سرگرم ہوگئے



لاہور(افضل افتخار)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں شاہین آفریدی، بابراعظم اورمحمد رضوان کے درمیان دوریاں ختم کرانے کیلئے دو کپتان سرگرم ہوگئے۔ دونوں سابق کپتانوں نے تینوں قومی کرکٹرز سے رابطے کیے اور گلے شکوے دور کروانے میں کردار ادا کرنے کا کہا۔ شاہین آفریدی کی وطن واپسی پر تینوں قومی کرکٹرز کی سابق کپتان کے گھر ملاقات بھی کروائی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے ورلڈ کپ میں ناکامی کے حوالے سے پیش کی گئی اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ٹیم کے سنیئر کھلاڑیوں میں اختلافات موجود ہیں اور کھلاڑی ایک دوسرے کے خلاف باتیں کرتے ہیں،میں جب سے آیا ہوں ، یہی نوٹ کر رہا ہوں کہ ٹیم میں اتحاد نہیں ہے، کئی ٹیموں کے ساتھ کام کر چکا ہوں ایسی صورتحال نہیں دیکھی۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں