دورہ آسٹریلیا صاحبزادہ فرحان پاکستان شاہینز کے کپتان مقرر



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف چار روزہ میچز کے لیے صاحبزادہ فرحان کو پاکستان شاہینز کی قیادت سونپ دی۔

پی سی بی کے مطابق صاحبزادہ فرحان کی قیادت میں پاکستان شاہینز کا 15 رکنی سکواڈ ہفتے کی صبح براستہ دبئی آسٹریلیا روانہ ہوگا۔ پاکستان بنگلہ دیش اے کیخلاف دو چار روزہ اور ایک ون ڈے میچ کھیلے گا۔

پاکستان شاہینز اس دوران آسٹریلوی کلب ‘ناردرن ٹیرٹری’ کے خلاف بھی ون ڈے میچ کھیلیں گے۔ تمام میچز آسٹریلوی شہر ڈارون میں کھیلیں جائیں گے۔

پاکستان شاہینز کے سکواڈ میں کپتان صاحبزادہ فرحان، حسیب اللّٰہ، قاسم اکرم، محمد عرفان خان، محمد علی اور  کامران غلام شامل ہیں۔ کاشف علی، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد حریرہ، مبصر خان، عمیر بن یوسف، شاہنواز دھانی، طیب طاہر اور عمر امین بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
سیریز کے لیے پاکستان سکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حنین شاہ انجری کی وجہ سے سکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ قاسم اکرم کو سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
 





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں