آئی سی سی کا نیا سربراہ کون ہو گا؟ بھارتی میڈیا نے حیران کن دعویٰ کر دیا



نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کی جانب سے غیر ذمہ داری اور غیر پیشہ ورانہ رپورٹنگ کا مظاہرہ ہر موقع پر کیا جاتا ہے، حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے آئی سی سی کے سربراہ سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال نومبر میں انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل آئی سی سی کے سربراہ کے انتخاب کے لیے الیکشن ہونے جا رہے ہیں، جس میں بی سی سی آئی کے سربراہ جے شاہ کی جانب سے بھی حصہ لیے جانے کا دعویٰ بھارتی میڈیا کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب جے شاہ کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے، لیکن بھارتی میڈیا کی جانب سے قریبی ذرائع سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

جبکہ ٹائمز ناؤ کی رپورٹ کے مطابق جے شاہ آئی سی سی کے آپریشن میں تبدیلیاں لانے کے خواہاں ہیں، جبکہ بھارتی میڈیا نے تو ابھی سے ہی یہ دعویٰ بھی شروع کر دیا ہے کہ جے شاہ تیسرے بھارتی ہوں گے جو کہ اس عہدے پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جے شاہ کو آئی سی سی کا ہیڈکوارٹر دبئی میں ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ افواہ یہ بھی ہے کہ جے شاہ آئی سی سی کے ہیڈکوارٹر کو ممبئی منتقل کرنا چاہتے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے چئیرمین کے عہدے کی مدت میں اصلاح کی گئی تھی، نئی گورننگ باڈی کو اب 3 سال تک عہدے پر رہ سکے گی، جبکہ اس سے قبل یہ مدت 2 سال تھی۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں