گلوبل ٹی ٹوئنٹی کے لیے بابر اعظم ، شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو این او سی نہ ملنے کا امکان



لاہور(افضل افتخار)گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کے لیے بابر اعظم ، شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو این او سی ملنے کا امکان نہیں ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کی لیگ کسی سیریز سے متصادم نہ ہونے کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی کا امکان نہیں، تمام فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو پالیسی کی وجہ سے این او سی نہیں دیا جائے گا۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ تمام فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو مصروف انٹرنیشنل شیڈول کی وجہ سے این او سی دینے کے حق میں نہیں، حال ہی میں نسیم شاہ کو بھی آل فارمیٹ پلیئر کی وجہ سے دی ہنڈریڈ کے لیے این او سی نہیں ملا ہے۔ گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کو آئی سی سی کی جانب سے تاحال منظوری نہیں ملی ہے، کئی معاملات کی وجہ سے آئی سی سی نے لیگ کی منظوری روکی ہوئی ہے۔ لیگ کی منظوری کے بعد کھلاڑیوں کے این او سی کا باقاعدہ فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ محمد عامر، محمد نواز، آصف علی اور افتخار احمد کے بھی لیگ میں معاہدے ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں