بنگلہ دیش اے کیخلاف خرم کی تباہ کن بولنگ اور عمیر کی شاندار سنچری، پاکستان شاہینز جیت کے قریب



میلبورن (ڈیلی پاکستان آن لائن )فاسٹ بولر خرم شہزاد کی تباہ کن بولنگ اور عمیر بن یوسف کی سنچری کی بدولت پاکستان شاہینز بنگلہ دیش اے کے خلاف جیت کے قریب پہنچ گئے۔428 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش اے نے دوسری اننگز میں تیسرے روز کھیل کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 20 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں جاری چار روزہ میچ کے تیسرے روز بنگلہ دیش اے نے اپنی پہلی اننگز 203 رنز 4کھلاڑی آو¿ٹ پر شروع کی لیکن خرم شہزاد کی عمدہ بولنگ کے سبب پوری ٹیم 266 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔خرم شہزاد نے 72 رنز دے کر6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد علی نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ پاکستان شاہینز نے پہلی اننگز میں201 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی تو حسیب اللہ صفر اور کپتان صاحبزادہ فرحان 8 رنز بناکر آوٹ ہوگئے جس کے بعد عمیر بن یوسف اور مبصرخان نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 177 رنز کا اضافہ کیا۔مبصر خان صرف پانچ رنز کی کمی سے اپنی چوتھی فرسٹ کلاس سنچری مکمل نہ کرسکے۔ان کی 95 رنز کی اننگز میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا لیکن عمیربن یوسف نے100 رنز ناٹ آوٹ کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ عمیر بن یوسف کا یہ 50 واں فرسٹ کلاس میچ ہے جس میں انہوں نے 11 ویں سنچری سکور کی ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں