کیا بنگلہ دیش ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کراسکے گا؟



ڈھا کا (ڈیلی پاکستان آن لائن )دارالحکومت ڈھاکا میں جاری پرتشدد مظاہروں کے باوجود بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ رواں برس ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔
معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک بز نے کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں سیاسی بدامنی کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رواں برس اکتوبر میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کی میزبانی پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔3 سے 20 اکتوبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 10 ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ میچز ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم اور سلہٹ میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں سٹیڈیمز 18 روز میں 23 میچز کی میزبانی کریں گے۔دوسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سی ای او نظام الدین چودھری نے ویمنز ورلڈکپ سے متعلق ہونے والی قیاس آرائیوں پر کہا ہے کہ ہم میگا ایونٹ کی میزبانی کریں گے اور اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھارہے ہیں۔
بی سی بی کے صدر نظم الحسن اور چیف ایگزیکٹو کولمبو میں آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے بعد گزشتہ روز ڈھاکا واپس پہنچے ہیں۔قبل ازیں رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ ڈھاکا میں جاری حالیہ بدامنی کے باعث بنگلہ دیش میں ویمنز ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے، طلبا اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 50 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ زخمی افراد کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔آئی سی سی بورڈ کے ایک رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہمارے پاس دنیا بھر میں سکیورٹی کا خود مختار مانیٹرنگ سسٹم موجود ہے، اسی کے ذریعے ہم بنگلہ دیش کی حالیہ صورتحال کو جانچ رہے ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں