ویرات کوہلی بھی ڈیپ فیک آرٹی فیشنل انٹیلی جنس کا شکار ہو گئے



ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں وہ ساتھی کرکٹر شبمن گل کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔انٹرنیٹ صارفین نے ویرات کوہلی کی ڈیپ فیک ویڈیو کو سوشل میڈیا پر جعلی قرار دیا اور ساتھ ہی کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( اے آئی) تو بہت ہی خطرناک ہے۔

جعلی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی نوجوان کرکٹر کا نام لے کر انہیں ہدف تنقید بنارہے ہیں، وہ کہتے ہیں، بہت اچھا کھیلنے اور لیجنڈ بننے میں بڑا فرق ہوتا ہے۔ویڈیو میں سابق بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ میں نے شبمن گل کو بہت قریب سے دیکھا ہے، وہ باصلاحیت ہے، اس کی تکنیک بہت شاندار ہے، لوگ اُسے آئندہ وقت کا ویرات کوہلی کہہ رہے ہیں، لیکن لوگوں کو سمجھنا ہوگا کہ ویرات کوہلی صرف ایک ہے۔اس پوسٹ پر ویرات کوہلی کے مداحوں کی بڑی تعداد نے ردعمل دیا اور ویڈیو کے ایڈیٹنگ والے حصوں کی نشاندہی کی۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں