پشاور میراتھون کی اختتامی تقریب میں بدنظمی، کھلاڑی انتظامیہ پر برہم ،نوجوان سٹیج پر چڑھ گئے



پشاور (ڈیلی پاکستان لائن آن لائن )پشاور میراتھون کی اختتامی تقریب کے دوران بدنظمی، نوجوان سٹیج پر چڑھ گئے، کھلاڑیوں کی جانب سے انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
پشاور میراتھون کی اختتامی تقریب کے دوران کھلاڑیوں نے انتظامیہ پر برہم ہوتے ہوئے میراتھون انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی جبکہ نوجوان سٹیج پر بھی چڑھ گئے۔کھلاڑیوں کی جانب سے میراتھون انتظامیہ پر الزام عائد کیا گیا کہ ریس شروع ہونے کے بعد دوڑ کے دوران لوگوں کے شامل کیا گیا۔
کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ میراتھون فراڈ تھی من پسند لوگوں کو آگے بھیجا گیا، ٹوکن کا کھیل کھیلا گیا۔کھلاڑیوں کی جانب سے الزامات سامنے آنے کے بعد مشیر وزیر اعلیٰ برائے کھیل فخرجہان نے بد نظمی کی تحقیقات کا اعلان کردیا۔
واضح رہے کہ پشاور میں میراتھون ریس کا افتتاح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کیا تھا، میراتھون میں محمد قاسم نے پہلی پوزیشن اور محمد اختر دوسرے نمبر پر آئے۔چمکنی سے حیات آباد تک 25 کلو میٹر تک ہونے والی ریس میں 3 ہزار سے زائد ایتھلیٹس نے شرکت کی، فاتح ایتھلیٹ کیلئے چار لاکھ روپے انعام رکھا گیا تھا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں