لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیرس پیرا اولمپکس میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے پر حیدر علی کو مبارکباد دی ہے- وزیراعلیٰ مریم نواز نے(ڈسکس تھرو) گولہ پھینکنے میں اعلی کارکردگی پر حیدر علی کو شاباش دی ہے-انہوں نے کہاکہ پیرس پیرا اولمپکس میں کامیابی نشان منزل ہے،منزل حاصل کرنے کے لئے خوب محنت کریں۔ حیدر علی جیسے ایتھلیٹ دوسروں کے لیے قابل تقلید مثال ہیں۔