ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی ؛پاکستان نے جاپان کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرادیا



موکی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2024 میں پاکستان نے جاپان کو  1ایک کے مقابلے میں2 گول سے ہرادیا۔

چین میں جاری ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے تیسرا میچ جاپان کے خلاف کھیلا، کھیل کے دسویں منٹ میں ندیم احمد نے پہلا گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی ، دوسرے کواٹر میں سفیان خان نے ایک اور گول کرکے پاکستان کی برتری دگنی کردی۔

لیکن 7 منٹ بعد جاپان نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے ایک گول کا خسارہ کم کیا ، دونوں ٹیموں نے چوتھے کواٹر میں گول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔

 ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی یہ پہلی کامیابی ہے، اس قبل کھیلے گئے دونوں میچ ڈرا ہوگئے تھے۔پاکستان 5پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگیا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں