پینتھرز نے ڈولفنز کو ہرادیا



فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیمپئنز ون ڈے کپ میں پینتھرز نے ڈولفنز کو 50 رنز سے شکست دے دی۔
فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پینتھرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنےکا فیصلہ کیا۔پینتھرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 328 رنز بنائے اور ڈولفنز کو جیت کے لئے 329 رنز کا ہدف دیا۔ پینتھرز کی ٹیم آخری اوور میں 328 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پینتھرز کے عثمان خان نے 111 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔ شاداب خان نے 65 اور حیدر علی نے 63 رنز بنائے، اسامہ میر 22 اور عماد بٹ 11 اور صائم ایوب 6 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔
ڈولفنز کی جانب سے عثمان قادر نے 3 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ میر حمزہ اور عباس آفریدی نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں، فہیم اشرف نے ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔پینتھرز کے 329 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ڈولفنز کی ٹیم 278 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔
ڈولفنز کی جانب سے قاسم اکرم 65 اور صاحبزادہ فرحان 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔ فہیم اشرف نے 41 اور محمد ہریرا نے 39 رنز بنائے۔سعود شکیل نے 24 ، محمد اخلاق نے 16 اور آصف علی نے 10 رنز بنائے۔
پینتھرز کی جانب سے محمد حسنین نے 74 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔اسامہ میر اور مبصر خان نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔چیمپئنز ون ڈے کپ کے میچز جیوسوپر سے براہ راست نشر کئے جارہے ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں