ویمنز ٹی 20ورلڈکپ؛ پاکستان کا بھارت کو جیت کے لیے 106 رنز کا ہدف



دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ویمنز ٹی 20ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو جیت کے لیے 106 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 7ویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا، دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی قیادت فاطمہ ثنا کررہی ہیں جب کہ بھارتی ٹیم کو ہرمن پریت کور لیڈ کر رہی ہیں۔ 

پاکستان کا ٹاس جیت کرپہلے کھیلنے کا فیصلہ سود مند ثابت نہ ہوا،پاکستان کو پہلا نقصان اس وقت ہوا جب گل فیروزہ ایک رن پر آؤٹ ہو گئیں، پاکستان کی دوسری وکٹ 25 کے مجموعی سکور پر گری ،سدرہ امین 8رنز بنا کرآؤٹ ہوئیں، پاکستان کی تیسری وکٹ 33 رنز پر گری۔ بھارت کیخلاف پاکستان کی چوتھی وکٹ 41 رنز پر گر گئی، منیبہ علی 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

پاکستان کی 52 کے مجموعی سکور پر پانچویں وکٹ گری، عالیہ ریاض 12 ویں اوور میں 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ پاکستان کی فاطمہ ثنا 13 جب کہ طوبہ حسن صفر رن پر آوٹ ہوئیں۔ پاکستان ویمنز سکواڈ میں منیبہ علی، گل فیروزہ، سدرہ امین، عمائمہ سہیل، ندا ڈار، طوبیٰ حسن، فاطمہ ثناء، عالیہ ریاض، ناشرہ سندھو، سعدیہ اقبال، سیدہ عروبہ شاہ شامل ہیں۔ بھارتی ویمنز سکواڈ سمرتی مندھانا، شفالی ورما، ہرمن پری کور، جمائمہ روجرز، رچا گوش، دیپتی شرما، سجیون سجانا، ارون دھتی ریڈی، شریانکا پٹیل، عاشا صوبانہ، رینوکا سنگھ پر مشتمل ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں