شاہین آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی پر غور شروع کردیا نجی نیوز چینل کا دعویٰ



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجی نیوز چینل نے دعویٍٰ  کیا ہے کہ قومی ٹیم کے  فاسٹ بولر شاہین  آفریدی  موجودہ  صورتحال  پر  مایوس ہیں اور  انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سےکنارہ کشی پر غور شروع کردیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق شاہین آفریدی نے قریبی دوستوں سے گفتگو  میں ریڈ بال کرکٹ چھوڑنے کا عندیہ دیا ہے۔ نوجوان فاسٹ بولر وائٹ بال کرکٹ پر فوکس رکھنا چاہتے ہیں۔24 سالہ شاہین آفریدی پاکستان کی جانب سے 31 ٹیسٹ میں 116 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں