مون سون کا موسم ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے موزوں ہے لہذا شہری احتیاطی تدابیر اپنائیں، ڈی سی

گوجرانوالہ (پاک سٹی نیوز)انسداد ڈینگی ڈے کے حوالے سے محکمہ صحت کے زیراہتمام نکالی جانے والی آگاہی واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کی، واک ڈی سی دفتر سے شروع ہو کر ڈی او ہیلتھ پر اختتام پذیر ہوئی، شرکاء نے ڈینگی آگاہی سے متعلق بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے، ڈینگی ڈے کے حوالہ سے نکالی گئی ریلی سے ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے گھبرانا نہیں بلکہ اس سے لڑنا ہے، مون سون کا موسم ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے موزوں لہذا شہری احتیاطی تدابیر اپنائیں، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات پر ضلع بھر میں ڈینگی سے آگاہی کیلئے سمینار، ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ عوام الناس کو ڈینگی سے بچائو کے لیے مکمل طور پرآگاہ کیا جاسکے، انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے سرکاری دفاتر کی چھتوں اور باغیچوں کی خصوصی صفائی کی گئی ہے، تاہم شہری بھی ڈینگی کی افزائش کے ممکنہ مقامات کو صاف و خشک رکھیں، واک کے دوران سول سوسائٹی، تاجر نمائندے اور شہریوں کی کثیر تعداد بھی شریک تھے، اس کے علاوہ محکمہ صحت، ریسکیو 1122، ہلال احمر، اوقاف، سول ڈیفنس، کارپوریشن، ضلع کونسل، جی ڈی اے، پی ایچ اے، جی ڈبلیوایم سی کےافسران، ملازمین وسول سوسائٹی، طلبہ بھی شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں