گوجرانوالہ،حال ہی میں پروموٹ ہونے والے پولیس افسران کو رینک لگانے کی پروقار تقریب کا اہتمام

گوجرانوالہ (پاک سٹی نیوز)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کے پیش نظر سی پی او آفس میں ہیڈ کنسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹرکے عہدے پر ترقی پانے والے پولیس افسران کو پروموشن بیجز لگانے کی تقریب منعقد ہوئی۔سٹی پولیس آفیسر محمدایاز سلیم،ایس ایس پی آپریشنز فراز احمد اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن عثمان طارق بٹ و دیگران نے تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں پروموٹ ہونے والے افسران کے فیملی ممبرز کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔سی پی او محمد ایاز سلیم و دیگر سینئر افسران نے ہیڈ کنسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر پروموٹ ہونے والے25 پولیس افسران کو ترقی کے بیجز لگائے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ترقی پانے والے 25اسسٹنٹ سب انسپکٹر ز میں عنائیت اللہ،اظہر حسین،نبی احمد،جمشید،سجاد حسین،ارشاد احمد،شہبازندیم،عباس علی،وحید احمد،سجاد حسین،شہباز احمد،وسیم رضا،جمشید علی،طارق محمود،راحت عزیز،عبدالجبار،عرفان غنی،محمد توقیر،قیصر محمود،عابد حسین،طاہر ندیم،قیصر عباس،محمد نصراللہ،محمد شہزاد شامل ہیں۔
سی پی او گوجرانوالہ نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو ترقیاب ہوکر تفتیشی افسر بننے پرمبارک باد دی اور اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس افسران ایمانداری کو اپنا شیوہ بنائیں،مظلوموں کی خدمت اور انصاف کو اپنا نصب العین بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں