پاکستان اپنی نئی سیٹلائٹ 30مئی کو خلاءمیں بھیجے گا



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اپنی نئی سیٹلائٹ 30مئی کو خلاء میں بھیجے گا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق پاک سیٹ ایم ایم ون نامی یہ سیٹلائٹ پاکستان اور چین کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے جو ایک ملٹی مشن سیٹلائٹ ہے۔ اس کے کچھ پرزہ جات مکمل طور پرپاکستان میں تیار کیے گئے ہیں۔
یہ نیا خلائی مشن بیک وقت ٹی وی نشریات، براڈ بینڈ اور موبائل نیٹ ورکنگ وغیرہ کے لیے مفید ثابت ہو گا۔اس سیٹلائٹ کے ذریعے شمالی علاقہ جات سمیت ملک کے دور افتادہ مقامات پر فائبر آپٹک جیسی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ اس سیٹلائٹ کی معیاد 15برس ہے جو اے بینڈ 10گیگا بائٹس فی سیکنڈ صلاحیت کی حامل ہے۔ 
اس سیٹلائٹ کو زمین پر موبائل نیٹ ورکنگ میں کسی تکنیکی خرابی کے سبب بیک اپ کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس کمیونیکیشن ملٹی مشن کو چین کے وین چانگ لانچ سنٹر سے خلاء میں بھیجا جائے گا، جسے سپارکو اور چائنیز ایروسپیس انڈسٹری نے باہمی اشتراک سے تیار کیا ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں