آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کر دی



 دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی نے ٹوینٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بہترین بیٹرز کی فہرست میں سب سے پہلی پوزیشن بھارت کے سوریا کمار یادیو کے پاس ہے جبکہ دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے فل سالٹ، تیسرے نمبر پر پاکستان کے محمد رضوان اور چوتھے پر بابراعظم ہیں۔

پانچویں پوزیشن جنوبی افریقہ کے ایڈم مرکرام  اور چھٹی پوزیشن بھارت کے یسوی جیسوال کے پاس ہے ۔ انگلینڈ کے جوز بٹلر ایک درجہ ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے برینڈن کنگ نے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 5 درجے ترقی کے بعد آٹھویں پوزیشن سنبھال لی ہے ۔جنوبی افریقہ کے ریزا ہینڈکس نویں اور ریلی روسوو تین درجے تنزلی کے بعد 10 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں ۔

ٹاپ 10ٹی ٹوینٹی بولرز کی فہرست میں  پاکستان کا کوئی باولر شامل نہیں ہے تاہم شاہین شاہ آفریدی 12 ویں پوزیشن پر ہیں ۔انگلینڈ کے عادل رشید پہلے  اور سری لنکا کے ہرسانگا دوسرے نمبر پر ہیں۔ 

بھارت کے اشر پٹیل اور سری لنکا کے مہیش ٹھیکشانا ایک ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے اور چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔بھارت کے روی بشنوئی ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووٹ ایک درجہ بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں ۔

افغانستان کے راشد خان دو درجے بہتری کے بعد ساتویں جبکہ ویسٹ انڈیز کے اکیل حسین کی پانچ درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ 8 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں ۔انگلینڈ کے ریس 9 ویں اور جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی دسویں نمبر پر ہیں ۔

آل راونڈرز میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی شامل نہیں جبکہ اس فہرست میں پہلے نمبر پر سری لنکا کے ہرسانگا موجود ہیں جبکہ دوسرا نمبر بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کے پاس ہے ۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں