ایشین کپ فٹبال ٹیموں کا اعلان پاکستان کا نام شامل نہیں



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشین کپ فٹبال انڈر 17 اور انڈر 20کیلئے ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا جبکہ  پاکستان کا نام شامل نہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ان دونوں ایونٹس کیلئے ٹیموں کی انٹری نہیں بھیجی،پی ایف ایف نے فیفا سے فنڈز منظور نہ ہونے کی وجہ سے ان ایونٹس کیلئے انٹری نہیں بھیجی۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں