توشہ خانہ پر چوتھا مقدمہ بنانے کی تیاری ہورہی ہے

اسلام آباد: ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ پر چوتھا مقدمہ بنانے کی تیاری ہورہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کچھ دن گزارنا پڑیں گے، ان کے مقدمات میں کہیں انصاف نظر نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ نکاح کیس میں بانی اور ان کی اہلیہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، کوشش کی جارہی ہے کہ بانی کو جیل سے باہر نہ آنے دیا جائے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ خاور مانیکا نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی، سماعت کے دوران انہوں نے جو تماشہ کیا وہ سب نے دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ نکاح کیس کا فیصلہ روکنے کے لے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں، اپیلوں کو سننے والے جج نے لیٹر لکھ دیا کہ کیس کسی اور جج کو دیا جائے۔

رؤف حسن نے کہا کہ جھوٹے مقدمات کے ذمہ داروں کو بھی احتساب سے گزرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بیانیے کے خلاف غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں، ملک میں آئین و قانون کی بحالی تک ہم یہ لڑائی لڑتے رہیں گے۔

Comments





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں