صوبائی وزیر کا سرکاری اداروں میں کےالیکٹرک کی اربوں روپے اووربلنگ کا انکشاف

وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے سرکاری اداروں میں کےالیکٹرک کی اربوں روپے اووربلنگ کا انکشاف کیا ہے۔

کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کےالیکٹرک نےسرکاری اداروں کو 10 سال میں 20 ارب روپے اضافی بلنگ کی اور رواں سال بھی آڈٹ میں 2 ارب سے زائد کی اوور بلنگ ثابت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ سے بچاؤ کیلئے کےالیکٹرک کو اسمارٹ میٹر کیلئے اربوں روپے دیئےگئے مگر کےالیکٹرک نے تاحال سرکاری اداروں میں اسمارٹ میٹر نصب نہیں کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیپکو، حیسکو نے اسمارٹ میٹر نصب کئےجس سےحکومت کو رئیل ٹائم ڈیٹا مل رہا ہے اور رئیل ٹائم دیٹا ملنے سے بجلی کے بلوں کی ادائیگیوں میں شفافیت آگئی ہے مگر کےالیکٹرک نےسندھ حکومت سے رئیل ٹائم ڈیٹا کیلئے تاحال ایم اویو دستخط نہیں کئے۔

وزیرتوانائی نے واضح کیا کہ سرکاری اداروں پر اربوں روپے کی اوور بلنگ ہوئی تو شہریوں کی حالت کیا ہو گی، اوور بلنگ سے شہریوں کو بچانے کیلئے حکومت مشترکہ کمیٹی بنائے گی کراچی والوں کو کےالیکٹرک کی اوور بلنگ کے ظلم کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔

Comments





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں