محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 2روز کے دوران بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب کے اضلاع شدیدگرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں بھی موسم شدید گرم رہے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شام رات میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہے گا، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ، کرم، باجوڑ میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے جبکہ اٹک، چکوال، راولپنڈی، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ کے چند مکانات پر بارش کا امکان ہے۔

نارووال، لاہور، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں چند مقامات پربارش کا امکان ہے جبکہ مری،گلیات اور گردو نواح میں بعد از دوپہر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب شہر قائد میں ممکنہ ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ اور طبی عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، مختلف اسپتالوں میں خصوصی ہیٹ اسٹروک وارڈز بھی قائم کردیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہر قائد میں کئی روز سے جاری شدید گرمی سے شہری نڈھال ہیں، گزشتہ چند روز کے دوران ہیٹ اسٹروک کے سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

انچارج ہیٹ اسٹروک ڈاکٹر عرفان صدیقی کے مطابق جناح اسپتال میں 80 جبکہ سول اسپتال میں 50 سے زائد کیسزرپورٹ ہوئے۔

گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث گیسٹرو کے کیسز بھی بڑھ رہے ہیں، شدید گرمی کے باعث شہر میں جگہ جگہ ریلیف کیمپ لگ گئے ہیں، جہاں شہریوں کومفت ٹھنڈا پانی اور شربت پلایا جارہا ہے۔

Comments





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں