ٹی20 ورلڈکپ ؛ کون کون سے ریکارڈ ٹوٹ سکتے ہیں؟



نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا آغاز اگلے ماہ یکم جون سے ہوگا تاہم اس میگا ایونٹ میں کئی بڑے ریکارڈز ٹوٹنے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ممکنہ ریکارڈز پر ایک نظر ڈالتے ہیں جو رواں ایڈیشن میں توڑے جاسکتے ہیں:۔
سب سے زیادہ چوکے!آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ مقابلوں میں سب سے زیادہ رنز چوکے لگانے کا ریکارڈ سابق سری لنکن کرکٹر مہیلا جےوردھنے کے نام ہے جنہوں نے مختصر ترین فارمیٹ میں 113 چوکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کر رکھا ہے جو اس ایڈیشن میں ٹوٹ سکتا ہے۔فہرست میں دوسرا نمبر بھارت کے ویرات کوہلی کا ہے جنہوں نے 103 چوکے لگا رکھے ہیں جبکہ روہت شرما 91، ڈیوڈ وارنر 86 چوکوں کیساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر قابض ہیں۔
ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز!رواں ایڈیشن میں 20 ٹیموں کے اضافے سے میچز کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جبکہ رنز کے انبار لگنے کی بھی توقع کی جارہی ہے، ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی بھارت کے ویرات کوہلی کے نام ہے جنہوں نے 2014 میں 6 میچز میں 319 رنز بنائے تھے۔ اس سیزن میں یہ ریکارڈ بھی ٹوٹنے کا بھی قوی امکان ہے۔
تیز ترین سینچری!ٹی20 ورلڈکپ میں 47 اور 50 گیندوں پر سنچریاں بنانے والے کرس گیل کا تیز ترین سنچری کا ریکارڈ خطرے میں ہے۔ نیپال کے جان نکول لوفٹی نے حال ہی میں مجموعی طور پر ٹی20 مقابلے میں محض 33 گیندوں پر سنچری بنا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
بطور فیلڈر سب سے زیادہ کیچز!ٹی20 ورلڈکپ مقابلوں میں بطور فیلڈر سب سے زیادہ کیچز تھامنے والے کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز ہیں، جنہوں نے میگا ایونٹ میں 23 پکڑے ہیں، انکے بعد روہت شرما اور گلین میکسویل ہیں جنہوں نے 16، 16 تھام رکھے ہیں۔ فیلڈنگ میں بالادستی کی یہ جنگ ٹورنامنٹ میں مزید جان ڈال سکتی ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں