پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز0-2 سے جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم نے پاکستان  ویمنز کو تیسرے ون ڈے میں 178  رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز اپنے نام کی ہے۔ چیلمسفورڈ میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 303 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں قومی ویمن ٹیم محض 124 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان ویمنز  کی جانب سے منیبہ علی 47 اور عالیہ ریاض 36 رنز ساتھ نمایاں رہیں جبکہ دیگر کوئی بیٹر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں