نیویارک میں پاک ,بھارت میچ سے قبل دہشتگرد حملے کی خبریں سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ



نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیویارک میں ہونے والے پاک، بھارت میچ کے لئے سیکیورٹی کا مسئلہ سر اٹھانے لگا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 جون کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل دہشتگردی کے حملے کی خبریں سامنے آنے لگیں جس کے بعد نیو یارک انتظامیہ نے دھمکیوں کے بعد پاک بھارت میچ کے لئے سکیورٹی بڑھا دی۔انتظامیہ نے دھمکی آمیز رپورٹس سامنے آنے کے بعد سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا اور ثبوت نہ ہونے کے باوجود احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔نیویارک گورنر آفس نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ دھمکی آمیز رپورٹس کے حوالے سے ابھی کوئی ثبوت نہیں ملا، صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں، انٹیلی جنس کے مطابق اس وقت پبلک کی حفاظت کے حوالے سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ گورنر آف سٹیٹ کیتھی ہوچل کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کئی ماہ سے سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں، سکیورٹی بڑھانے کے لئے نیو یارک سٹیٹ پولیس کو ایڈوانس نگرانی اور مکمل سکریننگ کی ہدایت کردی گئی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی اس حوالے سے اپنا مو¿قف دیتے ہوئے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ کے دوران سیکیورٹی کو مضبوط بنایا جائے گا، نیویارک وینیو کی سیکیورٹی کو بھی دیگر وینیوز کی طرح مضبوط بنائیں گے، ہر کسی کی سیکیورٹی اور حفاظت اولین ترجیح ہے، میزبان ممالک کی اتھارٹیز کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ نیو یارک میں ایک تنظیم کی جانب سے حملے کی دھمکی کی رپورٹس سامنے آئی تھیں اور دہشتگرد گروپ نے حملوں کی دھمکی کے حوالے سے ویڈیو بھی جاری کی تھیں۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے دوران نیویارک میں بھارت نے 4 جبکہ پاکستان نے 2 میچز کھیلنے ہیں ، نیویارک نے 3 سے 12جون تک 8 میچز کی میزبانی کرنی ہے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 9 جون کو نیو یارک میں ہوگا۔ 





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں