ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ کا حیران کن فیصلہ



لاہور (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو  35 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے، نکولس پورا نے 75، راومن پاول نے 52 اور شرفین ردرفورڈ نے ناقابلِ شکست 47 رنز  بنائے۔

آسٹریلیا کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنا سکی، جوش انگلس نے 55 اور نیتھن ایلس نے 39 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کو دوسرے وارم اپ میچ میں بھی 9 کھلاڑی دستیاب تھے، آسٹریلوی ٹیم کے کوچنگ سٹاف نے فیلڈنگ کی۔آل راونڈر مارکس سٹوئنس ویسٹ انڈیز پہنچ چکے تھے لیکن ان کی کٹ میامی سے تاخیر کا شکار ہوئی اسی لیے وہ کھیل نہ سکے۔

چیف سلیکٹر جارج بیلی اور سسٹنٹ کوچز فیلڈنگ کرتے رہے، سسٹنٹ کوچ آندرے بورووچ نے پورن کا کیچ بھی ڈراپ کیا، آسٹریلیا کو نمیبیا کے خلاف پہلے میچ میں بھی نو کھلاڑی دستیاب تھے۔آئی پی ایل پلے آف کی وجہ سے آسٹریلوی کھلاڑی تاخیر سے ویسٹ انڈیز پہنچ رہے ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں