ٹی 20ورلڈکپ میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم لندن سے امریکا پہنچ گئی



ڈیلاس (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کےلیے پاکستان کرکٹ ٹیم لندن سے امریکا پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ یورپ میں آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20سیریز کھیلنے کے بعد لندن سے امریکا  پہنچ گئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس پہنچی ہے، جہاں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میں پاکستان کا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا سے  ہو گا۔ 
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہورہا ہے، ایونٹ یکم جون سے شروع ہوگا۔پاکستان نے دورہ یورپ میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی جبکہ گرین شرٹس کو انگلینڈ نے 4 میچز کی سیریز میں 2 صفر سے شکست دی۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں