پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی تحقیقات، عمران خان کا کسی سوال کا جواب دینے انکار

اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی نے ایکس اکاؤنٹ سے پروپیگنڈا ویڈیواپ لوڈ کرنے کی تحقیقات میں ایف آئی اے ٹیم کو کسی سوال کا جواب دینے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی تحقیقات کے لئے ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم کی رات گئے اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے کی ٹیم سے ملنے اور شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا۔

جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے ٹیم کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ
کسی بھی سوال کا جواب وکلا کی موجودگی میں دوں گا۔

ایف آئی اے ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا مؤقف تحریری طور پر حاصل کرلیا ہے۔

یاد رہے ایف آئی اے سائبرونگ نے پروپیگنڈا ویڈیو کی انکوائری کا فیصلہ کیا تھا ، ایف آئی اے ٹیم ریاست مخالف ویڈیو کی تشہیر پر تفتیش کررہی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے چھبیس مئی کوشیخ مجیب الرحمان پر ویڈیو ٹوئٹ کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے سائبر ونگ پی ٹی آئی کے چار لوگوں سے تفتیش کرے گی، ان میں بانی پی ٹی آئی ،بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور رؤف حسن شامل ہیں۔

ایف آئی اے ٹیم تعین کرے گی ویڈیو ٹوئٹ بانی پی ٹی آئی نے خود کیا یا ان کی اجازت سے کیا گیا اور یہ بھی دیکھاجائے گا پاکستان مخالف پروپیگنڈا کس نے بنایا اور کس نے چلایا، اکاؤنٹ ہولڈر کی طرف سے ایسا کیا گیا تو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

بانی پی ٹی آئی نے ویڈیوٹوئٹ نہیں کی تو غیرقانونی استعمال پراکاؤنٹ بند کرنےکیلئے تحریری درخواست دی جائے گی۔

Comments





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں