پاکستان اور کینیڈا کا میچ بارش کے باعث ملتوی کردیاگیا



گینیز ناؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں پاکستان اور کینیڈا کا میچ بارش کے باعث ملتوی کردیا گیا۔ 

پولینڈ کے شہر گینیز ناؤ میں کھیلے جارہے اس ایونٹ میں پاکستان اور کینیڈا کا میچ نہ ہوسکا۔ ایف آئی ایچ کا کہنا ہے کہ خراب موسم اور بارش کی وجہ سے میچ ملتوی کر دیا گیا۔ اب یہ میچ کل ہوگا۔ 

پاکستان اور کینیڈا کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے ہوگا۔ایف آئی ایچ کا کہنا ہے کہ فرانس اور ملائیشیا کا میچ بھی بارش کے باعث ملتوی کردیا گیا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں