غیرملکی سفارتخانے کی اہلکار نے پولیس کانسٹیبل پر گاڑی چڑھا دی

اسلام آباد میں غیرملکی سفارتخانے کی خاتون اہلکار نے پولیس کانسٹیبل پر گاڑی چڑھا دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حادثہ اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر پیش آیا جہاں غیرملکی سفارتخانے کی خاتون اہلکار نے سگنل توڑ کر گاڑی کانسٹیبل عامر کاکڑ پر چڑھائی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نے زخمی اہلکار کے بہترین علاج کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ حادثے سے متعلق ضابطے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ملتان میانوالی روڈ پر ٹرک اور وین میں ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

ٹریفک حادثہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک اور وین کے درمیان پیش آیا تھا، جاں بحق ہونے والوں میں 5 مرد، 3 خواتین، 2 بچے اور 1 بچی شامل تھی جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس نے بتایا تھا کہ ٹرک لیہ سے ملتان جبکہ وین ملتان سے لیہ کی طرف جا رہی تھی۔

Comments





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں