چھکا لگاتے ہی بیٹر چل بسا منظر کیمرے میں عکس بند



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران چھکا لگاتے ساتھ ہی بیٹر جان کی بازی ہار گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے شہر تھانے میں ایک کرکٹ میچ کے دوران بیٹر نے بولر کے اوپر سے شارٹ کھیل کر گیند کو باو¿نڈری سے باہر بھیجا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی بیٹر اگلی گیند کے لئے تیار ہونے لگتا ہے تو اچانک سے لڑکھڑا کر زمین پر گر جاتا ہے، ساتھی کھلاڑی فوراً اس کے پاس پہنچتے ہیں اور اسے ہسپتال لیکر جاتے ہیں تاہم پتہ چلتا ہے کہ بیٹر موقع پر ہی جان کی بازی ہار چکا تھا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں