بارش اور آندھی کے جھکڑ چلنے کی پیش گوئی

کراچی : محکمہ موسمیات نے بارش اور آندھی کے جھکڑ چلنے کی پیش گوئی کردی ، جس کے باعث گرمی کی شدت کم ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج سے7 جون کےدوران ملک کےمختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی اور کہا کمزور مغربی ہواؤں کی لہرمنگل شام یا رات کوبالائی ووسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا یے کہ مغربی لہر 3 دنوں تک برقرار رہنے کی توقع ہے، اس دوران اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں 4 سے 6 جون اور 4 سے 8 جون کے دوران کے پی،جی بی اورآزادکشمیر میں بارش کاامکان ہے۔

سندھ میں 6 سے 7 جون اور 5سے 7 جون کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کاامکان ہے۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر شہروں میں گرمی کی شدت برقرار ہے، سب سے زیادہ درجہ حرارت ڈی جی خان اور ملتان میں چھیالیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

سبی ،گجرانوالہ ،سرگودھا ،فیصل آباد ،لاہورمیں چوالیس،پشاورمیں اکتالیس،اسلام آباد میں اڑتیس،اورکراچی میں چونتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں