بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا 



ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی کرکٹر کیدار یادیو نے 39 سال کی عمر میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

آل راؤنڈر نے 2014 میں اپنے بین الاقوامی ڈیبیو کے بعد بھارت کے لیے 73 ون ڈے اور نو ٹی 20 میچ کھیلے ہیں۔ انہیں جون 2014 میں بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے میچز کے لیے بھارت کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن انہیں اپنے پہلے انٹر نیشنل میچ کیلئے اسی سال نومبر تک انتظار کرنا پڑا، جب انہوں نے رانچی میں سری لنکا کے خلاف ڈیبیو کیا۔ انہیں پھر 2015 میں زمبابوے کے دو دوروں کے لیے بھارت کی ٹیم میں شامل کیا گیا، جہاں انہوں نے ایک ناقابل شکست سنچری بنائی، اور پھر 2016 میں انہیں سیریز میں بیٹنگ کا موقع نہیں ملا۔

2012 میں، انہوں نے رنجی ٹرافی میں اتر پردیش کے خلاف تین سو رنز بنائے اور اس ایڈیشن میں مہاراشٹر کے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز ملا ۔ یادیو نے 2013-14 کے رنجی ایڈیشن میں اپنا نام بنایا، 1223 رنز کے ساتھ سیزن کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے جس میں چھ سنچریاں شامل تھیں۔

کیدار ابتدائی طور پر رائل چیلنجرز بنگلور ڈویلپمنٹ سکواڈ کا حصہ تھے ، انہیں 2010 میں دہلی فرنچائز [پھر ڈیئر ڈیولز] نے ڈرافٹ کیا، جہاں انہوں نے اپنے آئی پی ایل ڈیبیو پر 29 گیندوں پر 50 رنز بنا کر اپنی دھاک بٹھائی۔

انہوں نے ون ڈے میں مجموعی طور پر 52 اننگز میں 1389 رنز بنائے جس کی اوسط 42.09 ہے ، ان کے کیریئر میں دو سنچریاں اور چھ نصف سنچریاں شامل ہیں،۔

کیدار یادیو نے 87 فرسٹ کلاس میچوں میں 48.03 کی اوسط سے 6 ہزار ایک سو رنز بنائے جس میں 17 سینچریاں اور 23 نصف سینچریاں شامل ہیں ۔انہوں ے اپنے آخری میچ 2020 میں نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں کھیلا ۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں