پاکستان کو T-20 ورلڈ کپ میں کتنے فائنل اور کتنے سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے ؟ دلچسپ معلومات آپ بھی جانیے



کراچی (خصوصی رپورٹ)پاکستان کو T-20 ورلڈ کپ میں  کتنے فائنل اور کتنے سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے ؟  اس حوالے سے دلچسپ معلومات سامنے آئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق   ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی زبردست رہی ہے۔ پاکستان ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کی دوسری کامیاب ٹیم ہے جس نے 47 میچز کھیلے اور 28 جیتے جب کہ سب سے زیادہ 6 سیمی فائنل اور تین فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی رکھتی ہے۔

سینئر سپورٹس تجزیہ کار عبدالماجد بھٹی کے مطابق  بدقسمتی سے پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہ جیتنے والی پاکستانی ٹیم نے دوسرے ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھائی اور آخری 2ورلڈ کپ میں تو اس کی پُرفارمنس انتہائی شاندار رہی، جس میں ایک بار سیمی فائنل اور ایک بار فائنل کھیلا۔ 

2022 میں میلبورن میں انگلینڈ سے فائنل ہوا لیکن سٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی انجری اور میچ میں عدم شرکت نے دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور کر دیا۔ پاکستان ٹیم ان 3 ٹیموں میں سے ایک ہے جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے3، 3فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔ پاکستان نے لگاتار 2007 اور 2009 اور پھر 2022 میں فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ سری لنکا اور انگلینڈ بھی تین تین فائنل کھیل چکی ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں