انسٹاگرام نے بھی وہ کام شروع کردیا جس سے سوشل میڈیا صارفین سب سے زیادہ پریشان ہیں



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ نے اشتہارات کی سب سے اکتا دینے والی قسم کا تجربہ شروع کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق انسٹاگرام کی طرف سے ایسے اشتہارات کا تجربہ کیا جا رہا ہے، جنہیں صارفین اپنی مرضی سے بند نہیں کر سکتے۔ چنانچہ صارفین کو ایپلی کیشن پر آگے بڑھنے کے لیے پورا اشتہار دیکھنا پڑتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان اشتہارات کو ’ایڈ بریک‘ (Ad break)کہا جاتا ہے۔ جب کسی صارف کے سامنے یہ اشتہار نمودار ہوتا ہے تووہ اس اشتہار کو پورا دیکھے بغیر سکرول نہیں کر سکتا۔انسٹاگرام کی مالک کمپنی ’میٹا‘ کے ایک ترجمان نے ٹیک نیوز ویب سائٹ ’ٹیک کرنچ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ انسٹاگرام پر ان اشتہارات کا تجربہ کیا جا رہا ہے اور جلد تمام صارفین اپنی سکرینوں پر یہ اشتہارات دیکھیں گے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں