صارم برنی کی گرفتاری کی وجہ سامنے آگئی

معروف پاکستانی سماجی کارکن صارم برنی کی گرفتاری کی وجہ سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی سماجی کارکن صارم برنی کو امریکی ادارے کی شکایت پر امریکا سے واپس پاکستان پہنچتے ہی کراچی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق زیر حراست صارم برنی اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل ایف آئی اے میں موجود ہیں، سب انسپکٹر بلال اور ایس ایچ او سہیل ان سے تفتیش کررہے ہیں، ایف آئی اے کے سب انسپکٹر بلال نے صارم برنی کو حراست میں لیا۔

صارم برنی کو گرفتار کر لیا گیا

ذرائع نے بتایا کہ صارم برنی کے خلاف 2 ماہ قبل امریکی قونصل خانے کی جانب سے ایک انکوائری ملی تھی، صارم برنی پر غیر قانونی طریقے سے بچوں کی حوالگی کا الزام ہے۔

ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا کہ چھوٹے بچوں کو پاکستان سے بیرون ملک لے جایا جاتا ہے، اس انکوائری پر ایف آئی اے سمیت دیگر تفتیشی ادارے بھی کام کر رہے تھے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 5 سال قبل بھی صارم برنی کیخلاف انسانی اسمگلنگ و دیگر شکایات ملی تھیں، اس وقت انکوائری ثابت نہ ہونے پر کیس کو ختم کردیا گیا تھا، اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، صارم برنی کیخلاف انسانی اسمگلنگ کا مقدمہ درج ہونے کا امکان ہے۔

Comments





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں